Breaking News
Home / News / فورٹ منرو میں منظور کیڈٹ کالج کی تعمیر میں رکاوٹ ختم اور روکے گئے فنڈز بحال کئے جائیں،رانا امجد علی امجد

فورٹ منرو میں منظور کیڈٹ کالج کی تعمیر میں رکاوٹ ختم اور روکے گئے فنڈز بحال کئے جائیں،رانا امجد علی امجد

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جنوری2020ء) جنوبی پنجاب کے سیاحتی علاقے فورٹ منرو میں منظور کیڈٹ کالج کی تعمیر میں رکاوٹ ختم اور روکے گئے فنڈز بحال کئے جائیں ۔موجودہ حکومت نے کیڈٹ کالج کے فنڈز روک کر جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ سخت زیادتی کی ہی, یہ بات قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی راہنماء رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کو منظور ہونے والے اس کیڈٹ کالج کے فنڈز کو روکے رکھنا ڈیرہ غازی خان خاص کر تحصیل کوہ سلیمان کی عوام سے سخت زیادتی ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں .انہوں نے کہا کہ حالانکہ پچھلے سال پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایئر فورس کے درمیان معاہدہ ہوا،جس میں،نہ صرف فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج قائم کرنے کی باقاعدہ منظوری دی گئی بلکہ حکومت پنجاب نے کیڈٹ کالج اور ویلفیئر سٹی کے قیام کے لئے 100 ایکڑ اراضی بھی ائرفورس کو دے دی تھی،جس کی باقاعدہ حد بندی ہوئی اور قبضہ حاصل کیا گیا یہ معاہدہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہہباز شریف نے کیا تھا . لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے آتے ہی اس اہم منصوبہ کے فنڈز روک دئیے جو تاحال رکے ہوئے ہیں انہوں نے وزیراعلی سے فوری فنڈز ریلیز کر کے کیڈٹ کالج فورٹ منرو کا سنگ بنیاد رکھنے کی اپیل کی ہے تاکہ جنوبی پنجاب کے طلبہ کا اعلی تعلیم کا خواب پورا ہو سکے۔

Loading...
%d bloggers like this: