فلائی اوور کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور مزدہ کے درمیان تصادم، دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی

style="display:block" data-ad-client="ca-pub-4163322924037420" data-ad-slot="3714019811" data-ad-format="auto" data-full-width-responsive="true">

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 25 دسمبر2020ء) مظفرگڑہ ملتان روڈ پر محمود مل فلائی اوور کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور مزدہ کے درمیان خوفناک تصادم۔ حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی رونگ سائیڈ سے فلائی اوور پر جانے سے پیش آیا ٹریکٹر ٹرالی پر گھاس لوڈ تھا جو مظفرگڑھ سے ملتان جبکہ مزدہ ملتان سے مظفرگڑھ آ رہا تھا حادثے کے فوراً بعد مزدہ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے زخمی ہونے والے شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشوں کو ڈیڈ باڈی شیٹ سے کور کرتے ہوئے لواحقین کے گھر منتقل کر دیا ہے۔