Breaking News
Home / News / فصلوں کی زیادہ پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کاخاتمہ ضروری ہے ، شوکت علی عابد

فصلوں کی زیادہ پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کاخاتمہ ضروری ہے ، شوکت علی عابد

مظفر گڑھ۔6 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 مارچ2017ء)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع شوکت علی عابد نے کہا ہے کہ فصلوں کیلئے نقصان دہ جڑی بوٹیوں ، جنگل جئی ، کرنڈ، دنبی سی ڈی وغیرہ کے خاتمے سے فصلوں کی زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ، یہ بات انہوں نے محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام جڑی بوٹی مار آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ یہ مہم 12مارچ تک جاری رہے گی، جس کیلئے محکمہ زراعت کا فیلڈ عملہ کسانوں کی رہنمائی کرے گا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی کسان دوست یہ سکیم کار آمد اور مفید ثابت ہوگی، جس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے کسان دوست پروگرام کسانوںکی خوشحالی کی ایک کڑی ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: