مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اگست2020ء) قائمقام سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئر محمدنعیم اختر سامٹیہ نے کہا ہے کہ میپکوصارفین کی تکریم اوران کی شکایات کافوری ازالہ ہمارافرض ہے۔ میپکوصارفین سے بدتمیزی اورغیراخلاقی رویہ اپنانے والے میپکوسرکل مظفرگڑھ کے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائے گا۔
میپکوصارفین اپنے بل اوربقایاجات وقت پرادا کریں جاکہ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میپکوسرکل مظفر گڑھ میں منعقدہ آن لائن کچہری میں میپکوصارفین کی شکایات اورمسائل براہ راست ٹیلی فون پر سنتے ہوئے کیا۔اس موقع پر30صارفین نے میپکو سے متعلقہ شکایات اورمسائل کی نشاندہی بذریعہ ٹیلی فون سپرنٹنڈنگ انجینئر کوکیں جس کو حل کرنے کے احکامات موقع پر ہی سپرنٹنڈنگ انجینئرنے جاری کئے۔
ان میں سے زیادہ تر شکایات خراب میٹر کی تبدیلی، بجلی پول کی تبدیلی،ٹرانسفارمرکی استعدادکاربڑھانے اور بل کی درستگی کے متعلق تھیں۔ انہوں نے میپکوصارفین سے اپیل کی ہے کہ موسم برسات میں بجلی کے ممکنہ حادثات سے بچاؤکے لیے حفاظتی ہدایات پرسختی سے عمل کریں۔بجلی کی تاروں /کھمبوں اورٹرانسفارمرزکے نیچے کھڑے ہونے، چھونے،گاڑی کھڑی کرنے،سامان رکھنے اوران پرکپڑے پھیلانے سے گریزکریں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں کیخلاف بلاامتیازآپریشن جاری ہے بجلی چورقومی مجرم ہیں سرکل مظفرگڑھ میں ان سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نے میپکو ملازمین کو بھی ہدایات دیں ہیں کے کہ وہ صارفین کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آئیں تاکہ میپکو کا امیج صارفین کی نظر میں بہتر ہو سکے۔ اس موقع پر ڈی سی ایم سرکل مظفرگڑھ اظہا رعلی اور اے پی آر اوبھی موجود تھے۔