مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 جنوری2019ء) عمرہ کی سعادت کے لیے جانے والے سات رکنی گروپ کی خاتون مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے جانبحق ہوگء تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ موضع دائنڑیں اڈا کے رہایشی سات مرد و خواتین رشتہ داروں پر مشتمل گروپ 25 جنوری کو ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بزریعہ اسلام اہیر لائن 3بجے مکہ کے براستہ مسقط جدہ پہنچنا تھا مگر مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گروپ کی ایک خاتون مسمات عزت مائی زوجہ محمد رمضان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں جن کی میت تاحال مسقط میں موجود ہے، ورثہ میت کو واپس لانے کے لئے کافی پرشان ہیں ورثہ نے اپیل کی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اور وزارت خارجہ کے زمہ دران سے اپیل کی ہے کہ میت کو جلد از جلد پاکستان واپس لانے کے لیے فی لفور انتظامات کئے جائیں۔