Breaking News
Home / News / عمران خان نے سؤ روزہ کارکردگی رپورٹ پیش کر کے مخالفین کے منہ بند کر دئیے،تصدق حسین بخاری

عمران خان نے سؤ روزہ کارکردگی رپورٹ پیش کر کے مخالفین کے منہ بند کر دئیے،تصدق حسین بخاری

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 نومبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ پیش کر کے مخالفین کے منہ بند کر دئیے ہیں اور خود کو ایک عظیم لیڈر کے طور پر منوایا ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف لائیرز فورم کے زیر اھتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ میں ہونے والی ایک تقریب میں انصاف لائیرز فورم کے ضلعی صدر اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار تصدق حسین بخاری ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور بارڈر کھول کر عمران خان ایک عالمی مدبر اور امن کے علمبردار کے طور پر سامنے آئے ھیں ان کے اس کام کو پوری دنیا میں سراہا گیا ہے۔
Loading...
%d bloggers like this: