علی گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 دسمبر2020ء) برصغیر میں اپنی نوعیت کی منفرد درسگاہ، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام کو سو سال مکمل ہوگئیہیں ۔یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ادارے کے یوم تاسیس کی تمام تقریبات کورونا وائرس کی وباکی وجہ سے ورچوئل منقعد کی جارہی ہیں ۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خان نے برطانیہ سے واپسی پر انجمن ترقی مسلمانان ہند کے نام سے ایک ادارہ قائم کرکے مسلمانوں کے لئے ایک تعلیمی ادارے کے قیام کی تحریک شروع کی اور 1875 میں علی گڑھ میں محمڈن اینگلو اورینٹل ہائی سکول کا قیام عمل میں آیا۔
بھر دو سال بعد 1877میں اس کو انٹرکالج کا درجہ دیا گیا۔سر سید احمد خان اور ان کے رفقا کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں 1898میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نام دینے کی منظوری دی گئی اور22دسمبر 1922 کو یہ تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تبدیل ہوگیا۔ پہلے وائس چانسلر محمد علی محمد خان تھے اور موجودہ وائس چانسلر طارق منصور ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بھارت کی سر فہرست بیس ریسرچ یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں آٹھواں مقام حاصل ہے۔