مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 27 جولائی2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں نقشہ منظوری کے بغیر کی گئی تعمیرات کے خلاف کاروائی ۔
پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر علی پور عامر چیمہ نے جتوئی روڈ پر واقع خالد بن ولید گرلز اسکول، اور تحصیل روڈ پر واقع نیو طیب میڈیکل اسٹور کی عمارتوں کو نقشہ پاس کرائے بغیر تعمیر کرنے پر سیل کر دیا، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر علی پور عامر چیمہ نے بتایا کہ، پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے احکامات پر، بغیر نقشہ پاس کرائے بغیر عمارتوں کی غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کیا گیا ہے، کالج چوک پر میونسپل کمیٹی کی چونگی پر سالوں سے قابض، قبضہ مافیا کو 24 گھنٹے میں سرکاری عمارت خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے، دیئے گئے ٹائم پر اگر عملدرآمد نا کیا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو سستی اور معیاری سبزی اور فروٹ مہیا کرانے کے لئے، 7 گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نقد جرمانے بھی کیئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں، غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جارہی ہیں۔