ظفرگڑھ، دریائے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس گشت کا مطالبہ
Share
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جولائی2020ء) دریائے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ اور جرائم پیشہ افراد کی بلا روک ٹوک آمدورفت پر اہل علاقہ نے پولیس گشت کا مطالبہ کیا ہے۔فیض بخش،رحیم بخش،غصنفر قریشی،اللہ داد اور متعدد دیگر سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ سیلاب سے زیر آب آنے والی بستیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے اور وہ اپنے اہلخانہ اور مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں، بستیاں انسانوں سے خالی ہو چکی ہیں اور ان کے گھر اور مال و اسباب غیر محفوظ ہو چکے ہیں، علاقے میں پولیس چوکی اور پولیس گشت نہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد کو لوٹ مار اور چوری چکاری کی کھلی چھوٹ مل چکی ہے، دریائے سندھ کے بیٹ کے علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے، علاقے میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو چکا ہے، جرائم پیشہ افراد کشتیوں پر جا کر گھروں میں چوریاں کرکے سامان کشتیوں کے زریعے دریا پار لے جا رہے ہیں۔انہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس سے دریائے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ بیٹ کے علاقوں میں ان کے گھروں اور مال و اسباب کی حفاظت کیلئے پولیس گشت جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔