Breaking News
Home / News / ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوںمیں آنے والے مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر

ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوںمیں آنے والے مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔8 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ میں بھی ہیلتھ ویک کنونشن 2دسمبر سے منایا جارہا ہے، جس میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں آگاہی دی گئی، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ کی وژن کے مطابق صوبے کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع مظفرگڑھ کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا گیا ہے اور مزید انفراسٹرکچر کی تعمیرو مرمت کا کام جاری ہے اب سرکاری ہسپتالوں میں عالمی معیار کی سہولیات مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں، یہ بات انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہیلتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہفتہ صحت کے تحت ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوںمیں آنے والے مریضوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں، مریضوں کو مفت علاج معالجہ سمیت مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں، انہوںنے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں سے اخلاق و عزت سے پیش آیا جائے ، ان کی بات کو غور سے سنا جائے اور تمام دستیاب سہولیات برابری کی سطح پر فراہم کی جائیں تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے شعبہ صحت میں کیے جانے والے انقلابی اقدامات کے ثمرات عوام بالخصوص دور دراز کے علاقوں کی عوام تک یکساں طور پر میسر آسکیں، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا، سٹاک رجسٹر، میڈیکل سٹور، حاضری رجسٹر اور صفائی کے معیارکا جائزہ لیا اوراطمینان کا اظہار کیا، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہفتہ صحت میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہر کرنے پر ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف میں شیلڈ پیش کیں۔

Loading...
%d bloggers like this: