ضلع کی ماسٹر پلاننگ،زوننگ اور کلاسیفیکیشن کر رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ 25سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع مظفر گڑھ کی ماسڑپلاننگ،زوننگ اور کلاسیفیکیشن کی جارہی ہے، جس میں رہائشی، کمرشل اور صنعتی ضروریات کے مطابق مختلف زون بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان میں تمام سرکاری اراضی،ترقیاتی منصو بوں کیلئے مختص اراضی سمیت سرکاری ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنایا جارہا ہے۔

یہ بات انہوں نے ضلع مظفرگڑھ کے ماسٹر پلان پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تنویر مرتضیٰ، ڈسٹرکٹ آفسیر پلاننگ و فوکل پرسن ملک محبوب سمیت پی ایم یو سے ٹیم لیڈر اربن پلانر ڈاکٹرقدیر، محمد ارتضیٰ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔