ضلع کونسل کے ساتھ واقع فرنیچر کی دوکان میں آتشزدگی،آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی،جانی نقصان نہیں ہوا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جنوری2020ء) ضلع کونسل کے ساتھ واقع فرنیچر کی دوکان میں آتشزدگی، آگ دوکان میں رکھے ہوئے فرنیچر اور لکڑیوں میں لگی۔ریسکیوذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نے پوری دوکان اور اوپر بنے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ایمرجنسی سروس 1122 کی 3 ایمبولینس اور فائر وہیکل نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فائر فائٹنگ کرتی ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اب کولنگ کا مرحلہ جاری ھے آگ پر بروقت قابو پا لینے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔