Breaking News
Home / News / ضلع کونسل مظفرگڑھ کا کوئی ٹھیکیدارنہیں ہے،جعلی ٹھیکیداروں کی تصدیقاے سی جتوئی آفس سے کریں،اے سی کی دکانداروں کو تنبیہ

ضلع کونسل مظفرگڑھ کا کوئی ٹھیکیدارنہیں ہے،جعلی ٹھیکیداروں کی تصدیقاے سی جتوئی آفس سے کریں،اے سی کی دکانداروں کو تنبیہ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جتوئی نے کہا ہے کہ ان کو شکایات ملی ہیں کہ کچھ لوگ ضلع کونسل کے ٹھیکیدار یا ٹھیکیدار کے کارندے بن کر دوکانداروں سے ضلع کونسل کا ٹیکس وصول کر رہے ہیں، جبکہ ضلع کونسل کا نہ تو کوئی ٹیکس ہے اور نہ کوئی ٹھیکیدار۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کے شہری اور مضافاتی حلقوں کے دکانداروں کومطلع کیاجاتاہے کہ ضلع کونسل مظفر گڑھ کا کوئی ٹھیکیدارنہیں ہے اگر کوئی ٹھیکیدار یااسکا کارندہ بن کرکسی قسم کی وصولی کرے تواسے کسی قسم کی ادائیگی سے قبل اس نام نہاداورجعلی ٹھیکیدار کی تصدیق جناب اسسٹنٹ کمشنر جتوئی آفس سے کریں بلکہ ایسے نام نہاد عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان بھتہ خوروں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
Loading...
%d bloggers like this: