مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرعوام کے مسائل کوان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر پر بھی کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں، سرکاری خدمات کی فراہم کیلئے ایک منظم نظام بنایا گیا ہے، جس سے عوامی مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔یہ بات انہوں نے ڈی پی او سید ندیم عباس کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر جتوئی پر کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے تمام شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد جاری رہے گا۔