مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 اگست2018ء) اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ نے بہاری کالونی کے عقب میں واقع موضع رکھ خان پور میں 300 ایکڑ سرکاری محمکہ جنگلات کی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرالی جبکہ دیگر قابضین کو نوٹس دے دئیی.ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اے سی چودھری اشرف گجر نے ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر محمد نعمان, رینج فاریسٹ آفیسر محمد خالد, تحصیل دار محمد ظفر مہاروی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی کرکے رکھ خانپور میں 300 سے زائد ایکڑ اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرکے محکمہ کے حوالے کردی.اس موقع پر لوگ جمع ہو گئے اور اے سی کو بتایا کہ انہوں نے یہ اراضی ایک فاریسٹ گارڈ اور متعدد مقامی افراد سے خرید کی ہی. جس پر اے سی نے متاثرین کو ہدایت کی کہ وہ ایک درخواست معہ بیان حلفی اور رقم کے بارے ان کو درخواستیں دیں. وہ سرکاری زمین فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف نہ صرف مقدمات درج کریں گے بلکہ رقم بھی دلوائیں گے۔