مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اکتوبر2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام اور ربیع الاول کے مقدس ایام اور دیگر مذاہب کے تہواروں میں امن و امان اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کیلئے علماء اور مشائخ کے بھرپور کردار کو ڈسٹرکٹ انتظامیہ خراج تحسین پیش کرتی ہے،علماء مشائخ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے معابین باہمی تعاون اور رابطہ کو مذید مظبوط کیا جائے اور انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کیا جائے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے نے شیعہ علماء کونسل مظفرگڑھ کے عہدیداران اور علماء کرام سید غضنفر عباس نقوی ممبر ڈویژنل و ڈسٹرکٹ امن، ڈاکٹر مرید عباس لغاری، مولانا قاری قربان حسین عارضی، مولانا محمد ہاشم عرفانی، سید خضر عباس کاظمی، مولانا ظفر حسین قریشی، سید اسماعیل شاہ، سید اللہ ڈتہ بخاری، سید محسن گلزار نقوی، مولانا فیاض حسین جعفری، ادیب و شاعر ارشاد العصر جعفری، جمشید حسین بھٹی، سید تنویر حسین عابدی، احسن خان مگسی اور سید غلام علی بخاری سیکرٹری اطلاعات متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی پاکستان سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق اور پی اے خالد نعیم کو محرم الحرام اور ربیع الاول کے مقدس ایام میں امن و امان اور دیگر انتظامات کرنے پر شیلڈ اور دینی کتب بھی پیش کی گئیں۔