مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 جنوری2019ء) صوبائی وزیر زراعت ملک نعیم حسن لنگڑیال سے جتوئی زرعی سیمینار کے موقع پر صدر سمال فارمرز پنجاب راؤ افسر ,صدر ایگری فورم پاکستان رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, جنرل سیکرٹری قاضی سرفراز حسین,ضلعی صدر پاکستان کسان اتحاد مظفرگڑھ حاجی محمد اختر سکھیرا, ضلعی صدر کسان بورڈ حاجی احسان باری اور تحصیل صدر علی پور مظہر حسین کلاچی نے ملاقات کی اور انہیں کسانوں کے مسائل کے بارے یادداشت پیش کی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ کے مظفرگڑھ اور راجن پور کے کچے کے علاقوں میں فارم تا مارکیٹ روڈ بنائے جائیں تاکہ اس علاقے کے لاکھوں غریب کاشتکاروں کی منڈی تک رسائی ممکن ہو سکے، جبکہ سندھ کی دریائی ندی روکن بیٹ دیوان پر 300 فٹ پختہ اسٹیل پل تعمیر کیا جائے اور گنے کے کسانوں کو پیمنٹ کا فوری آغاز کرایا جائے۔ شوگر ملز سے ناجائز کٹوتی بند کرائی جائے۔