شہری دفاع کے حوالے سے شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سیمینار کاانعقاد

مظفر گڑھ۔5 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 مارچ2018ء)مظفرگڑھ میں شہری دفاع کے حوالے سے شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سیمینار منعقد کیا گیا سول ڈیفنس افیسر سحرش ارشاد اور رضا کاروں سمیت انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے پمفلٹ تقسیم اور واک بھی کی ۔تفصیل کے مطابق شہری دفاع کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے سول ڈیفنس افیسر نے مظفرگڑھ کے ضلع کونسل میں سیمینار کا انعقاد کیا،سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطاء الحق ملک تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی آر عطاء الحق ملک ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس سحرش ارشاد سیکٹری ڈی آر. ٹی. اے عروج فاطمہ. آزاد بخت ایڈوکیٹ انجمن تاجران کے جنرل سیکٹری شیخ عامر سلیم اور دیگرمقررین کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش دہشتگردی اورقدرتی خطرات کے پیش نظرہر شہری کوسول ڈیفنس کی تربیت حاصل کرنا چاہیے ، تقریب میں رضاکاروں ،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت شہریوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔تقریب میں یوم شہری دفاع کا کیک بھی کاٹا گیا اور اسناد تقسیم کی گئیں بعد میں مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے ڈی سی مظفرگڑھ محمد سیف انور جپہ,سحرش ارشاد, چیف وارڈن آزاد بخت اور ڈیوڑنل وارڈن طاہر عباس بوبی کو اعلی خدمات پر خصوصی شیلڈ بھی دی گئیں۔سیمینار کے بعد ضلع کونسل سے کچہری چوک تک واک ریلی نکالی گء اور عوام میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔