مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 دسمبر2019ء) شہریوں کے مسائل کی براہ راست خود سماعت اور ان کا فوری حل کرنا اولین ترجیح ہے، ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی دفتر پولیس میں کھلی کچہری۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے بعد نماز جمعہ دفتر پولیس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شکایات کیلئے آئے تمام شہریوں کے مسائل خود سماعت کیے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او ندیم عباس نے دفتر پولیس میں آئی تمام خواتین کے مسائل بھی خود دریافت کیے اور لیڈیز انچارج شکایات سیل کو عزت و احترام سے ان کے مسائل کا فوری حل یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او ندیم عباس کا کہنا تھا کہ جو شہری دفتر پولیس آ کر اپنی کوئی شکایت درج کراوتا ہے تو اسکی شکایت کا فوری فیصلہ ہونا ہے اور اگر وہ حقائق پر مبنی ہو گی تو میرٹ پر فوری کارروائی کی جائیگی اور اگر وہ درخواست حقائق پر مبنی نہ ہوگی تو مدعی کے خلاف غلط درخواست دینے پر کارروائی ہر صورت کی جائیگی۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر مصروفیات کو پس پشت ڈال کر شہریوں کے مسائل کی ذاتی طور سماعت اوران کا فوری حل ان کی ترجیحات میں ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائیگا۔