Home / News / شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف فراہم کیا جا رہا ہے،ڈی پی اومظفرگڑھ

شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف فراہم کیا جا رہا ہے،ڈی پی اومظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2020ء) شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف فراہم کیا جا رہا ہے، قتل کے پرانے مقدمات ٹریس اور ملزمان گرفتار کرنے پر پولیس کو خراج تحسین، ڈی پی او ندیم عباس اور ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین کی جتوئی میں کھلی کچہری۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین کے ہمراہ جتوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں پولیس سرکل جتوئی کے ایس ڈی پی او اور تمام ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی کھلی کچہری میں موجود تھے۔
ڈی پی او ندیم عباس کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوارٹر سے دور بھی شہریوں کو بلا تعطل اور ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا عمل جاری رہیگا اور ان کا ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے ہمراہ آنے کا مقصد پولیس کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کے تمام مسائل کا حل شہریوں کی دہلیز پر یقینی بنانا تھا۔
Loading...
%d bloggers like this: