مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 اپریل2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ غازی محمد صلاح الدین کی ہدائت پر ڈی پی او دفتر کے گراؤنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمز ریحان الرسول خان افغان نے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ناصر اور انسپکٹر مہر عبد الستار کے ہمراہ ضلع بھر سے آئے سائلین کے مسائل سنے،ٹیلی چونک الزامات کی مقامی پولیس کو فون کر کے تصدیق بھی کی اور موقع پر ہی فوری حل ہونے والے مسائل پر احکامات جاری کیئے جبکہ انکوائری طلب مسائل پر 5 یوم میں متعلقہ افسر کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیئے،گراؤنڈ میں عوام الناس کیلئے بیٹھنے کے بہترین اقدامات کیئے گئے تھے،گذشتہ ہفتے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کو ان کے تفتیشی افسران اور فریقین کو ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے خود سماعت کیلئے بلایا ہوا تھا جن کو ڈی پی او نے خود سماعت کیا اور تسلی بخش اور میرٹ پر تفتیش ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Prev Post