مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ شہر کی بہتری، خوشحالی اور اس کی خوبصورتی کی بحالی کیلئے سول سوسائٹی بالخصوص بار ایسو سی ایشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے، مظفرگڑھ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بار ایسو سی ایشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں صدر بار ایسو سی ایشن ارشد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری سردار زبیر خان، نائب صدر مہر عمر بن غفور، جوائنٹ سیکرٹری مہر توقیر جانگلہ، فنانس سیکرٹری محمد عمیرقریشی، ممبران مجلس عاملہ ساجد علی تقی، فہیم اختر بھٹہ، مہر اکبر سیال، محمد ندیم، یوسف ارشد، رانا قاسم، آصف مشتاق اور حسن قریشی شامل تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو مسائل فوری حل طلب ہونگے ان کو فوری حل کیا جائے گاجبکہ دیگر مسائل کو بتدریج حل کیا جائے گا، مسائل کو حل وقتی نہیں بلکہ دیر پا اور مستقل حل نکالا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کچہری میں صفائی او ر سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ذاتی دلچسپی لے کر سکیم بنائی جائے گی، کچہری میں سٹام پیپر اور ٹکٹوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، پارکنگ کیلئے 3منزلہ پلازہ بانے کی تجویز زیر غور ہے، اس موقع صدر بار ایسوسی ایشن ارشد حسین بھٹی نے کہا کہ شہر کی بہتری کیلئے ہم اپنے ذمہ داری مثبت اندا زمیں ادا کریں گے، وکلاء کمیونٹی کے مسائل کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل پر بھی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، انہوں نے کچہری میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور عام کاشتکاروں سمیت وکلاء کاشتکارو ں کی شوگر ملز سے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے قانون اور میرت کے مطابق حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔