Home / News / شریفاں مائی تشدد کیس ٬مرکزی ملزم سمیت 7افرادگرفتار

شریفاں مائی تشدد کیس ٬مرکزی ملزم سمیت 7افرادگرفتار

مظفرگڑھ۔4نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 نومبر2016ء)مظفرگڑھ کے علاقعہ شہرسلطان کی شریفاں مائی تشدد کیس میں مظفرگڑھ پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اویس احمد ملک .ڈی پی او نے صحافیوں کوبتایاکہ مظفرگڑھ پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے مختلف علاقوں سے مرکزی ملزم رسول بخش٬بشیر احمد٬ محمد جاوید٬ ذوالفقار٬ محمد اعجاز٬ عبدالخالق اور محمد باقر کو گرفتار کیا ہے۔متاثرہ خاتون شریفاں مائی کے مقدمہ میں 9 نامزد ملزمان کے علاوہ 6 مزید ملزمان کو مدعیہ کے بیان پر شامل کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے 3 روز قبل خاتون شریفاں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ٹانگیں کاٹنے اور آنکھیں نکالنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے فوری طور پر متاثرہ خاتون شریفاں کو ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے تھے۔ مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی پولیس کی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں کوشش کررہی ہے جو جلد گرفتار کر لیے جائینگے۔

Loading...
%d bloggers like this: