الپوری (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اگست2020ء) شا نگلہ پیرامیڈیکس کا 3ستمبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان ،ڈویژن بھر کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کیا جائے گا۔اسی روز صرف ایمرجنسی سروس دی جائے گی اپنے جائز حقوق کے حصولی تک صوبائی قیادت کے ہدایات کی روشنی میں احتجاجی تحریک چلایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کے صدر گل بہادر نے پیر کے روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔
گل بہادر کا مزید کہنا تھا کہ 3ستمبر بروز جمعرات کو مکمل ہڑتال ہوگی ،سرکاری ہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی خدمات دی جائی گی اسی روز سیدوشریف سوات میں ملاکنڈ ڈویژن بھر کے پیرامیڈیکس احتجاجی مظاہرہ کرینگے جسمیں شانگلہ کی بھر پور نمائندگی کرینگے ۔
انھوں نے کہا کہ مطالبات کے حصول تک ہم اپنے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،گل بہادر نے کہا کہ اس وقت پیرامیڈیکس نے شدید مشکل حالات میں اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لاکر خدمات سرانجام دیئے اور خود حکومتی نظروں میں غائب ہیںتین سال سے پوسٹ اپ گریڈ ہو چکے ہیں لیکن تاحال ترقیاں نہ ہوسکی اس میں حکومت تاخیر حربے استعمال کررہی ہیں۔
پیرامیڈیکس کونسل کے قیام کی منظوری دی جائے تاکہ ان ملازمین کے مسائل کا حل آسان ہو سکے ۔انھوں نے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے ہم اپنے تن ،من و دھن سے لڑینگے ۔ ان حقوق کی حصولی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگااور ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جائیگی۔ گل بہادر نے مزید کہا کہ صوبائی قیادت کے فیصلوں کی روشنی میں 25ستمبر کو صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔۔