مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 جنوری2019ء) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مظفرگڑھ کے طلبہ کو مقابلے کے امتحانات سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے متعلق آگاہی سیمینار کے انعقاد پر طلبہ اور اساتذہ کا تحسین کا اظہار ، طلبہ اور اساتذہ نے کہا کہ پاکستان بھر میں یہ واحد مثال ہے کہ ضلعی انتظامیہ میں خاص طور پر ڈپٹی کمشنر بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور جیسی علم دوست او ر طلبہ دوست شخصیت نے اس قسم کے سیمنیار کا انعقاد کیا، طلبہ اور اساتذہ نے کہا کہ ایسے سیمینار حکومتی سرپرستی میں تمام علاقوں میں خاص طور مظفرگڑھ جیسے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں منعقد ہونے چاہئیں، مظفرگڑھ تعلیمی اعتبار سے پاکستان بھر کے اضلاع میں 140ویں نمبر سے بھی نیچے ہے، اس قسم کے اقدامات سے یقیناًضلع کی تعلیمی رینکنگ میں بہتری آئے گی اور طلبہ کو کیرئیرکونسلنگ کے مواقع ملیں گے۔