Home / News / سی آئی اے سٹاف نے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا

سی آئی اے سٹاف نے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا

مظفرگڑھ ۔18جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2017ء) سی آئی اے سٹاف مظفرگڑھ نے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ,گرفتار ہونے والوں میں سعودی پلٹ کا مرکزی ملزم کو ائیر پورٹ اور دوسرے کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا. تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ میں قتل کے مرکزی اشتہاری ملزم غلام شبیر کو ملتان ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا.مزکورہ ملزم نے فقیر بخش کو زمین کے قبضہ کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا.سی آئی اے سٹاف مظفرگڑھ کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر اے ایس آئی محمد رفیق کی قیادت میں ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ سعودی عرب سے ملتان ائیرپورٹ پر پہنچا. جبکہ دوسرے اشتہاری ملزم محمد عارف کو CIA سٹاف مظفرگڑھ کی ٹیم نے سب انسپکٹر منیر چانڈیہ کی قیادت میں شبانہ روز کی محنت اور مخبر کی اطلاع پر پشاور سے گرفتار کیا.ملزم نے مظفرگڑھ کی بستی دو آبہ میں کی وردی پہن کر ساتھی ملزمان کی مدد سے گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر ٹریکٹر اور نقدی چھین لی تھی. مزکورہ ملزم سے پسٹل برآمد ہو گیا ہے ملزم عارف پر اور بھی مقدمات درج ہیں. ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک نے اس بہترین کارکردگی پر CIA سٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: