Home / News / سیکورٹی فورسز نے کرسمس پر دہشت گردی کی مبینہ سازش ناکام بنادی‘3دہشت گرد گرفتار

سیکورٹی فورسز نے کرسمس پر دہشت گردی کی مبینہ سازش ناکام بنادی‘3دہشت گرد گرفتار

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔22 دسمبر۔2017ء) سیکورٹی فورسز نے کرسمس پر دہشت گردی کی مبینہ سازش ناکام بنادی، مظفرگڑھ کے علاقے راولے والا میں کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے چرچ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دہشت گردوں سے ہینڈ گرنیڈز بھی درآمد کیے گئے ہیں۔گرفتار افراد میں محمدنوید، شاہد نفیس اور محمدراشد شامل ہیں، دہشت گردوں کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اوکاڑہ سے ہے۔سی ٹی ڈی بیان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ڈی پی او اویس احمد کے مطابق دہشت گرد کرسمس کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے،گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے۔قبل ازیں ملتان کے علاقے غازی پورمیں چھاپے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشت گرد مارے گئے جبکہ3 فرا ر ہوگئے۔
Loading...
%d bloggers like this: