Home / News / سینئرز کا احترام ، جونیئز پر شفقت، پولیس افسران کو اپنے ماتحت اہلکاروں کیساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کی ہدایت

سینئرز کا احترام ، جونیئز پر شفقت، پولیس افسران کو اپنے ماتحت اہلکاروں کیساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کی ہدایت

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 8 ستمبر2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے افسران کو ماتحت اہلکاروں کے ساتھ بیٹھ کر اکٹھے کھانا کھانے کی ہدائت کی ھے ضلع بھر کے تھانوں میں ایس ڈی پی او، ز ایس ایچ او، ز نے کے جوانوں کے ساتھ اکٹھے بیٹھ کر دوستانہ ماحول میں کھانا کھایا، ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا ہے کہ افسران اپنے جوانوں کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں ان کی عزت نفس کا خیال رکھیں کیونکہ با ہمی احترام اور کوارڈینیشن کے ساتھ رہ کر عوام کے جان و مال، عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے افسران کا عوام کے ساتھ ساتھ اپنے ماتحت عملہ کے ساتھ بہترین رویہ اپنانا ضروری ہے اچھے طریقے سے کام لینے کیلئے اچھا اور ٹینشن فری ماحول مہیا کرنا لازم ہے کسی بھی افسر یا ملازم کا ایک دوسرے کے ساتھ نا مناسب رویہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

Loading...