مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔15ستمبر 2014ء) ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران سیلاب متاثرین کی جانب سے ان پر حملہ کر دیا گیا، جس میں ان کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے اور مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی کا رخ موڑنے کی وجہ سے آبادی کو نقصان پہنچا اور اس پانی کا رخ موڑنے میں جمشید دستی براہ راست ملوث ہیں، جنہوں نے انتظامیہ سے پیسے لے کر پانی کارخ موڑا۔میڈیا سے بات چیت میں جمشید دستی نے متاثرین کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیلابی پانی کا رخ تبدیل کرنے میں کوئی ہاتھ نہیں بلکہ بند توڑ کر میرا حلقہ ڈبو دیا گیااور اب مجھ پر ایک سازش کے تحت حملہ کروایا گیا ہےجبکہ میرے حلقے کے لوگوں کو امدادی سرگرمیوں کے دوران ایک دوا تک نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان پربدتمیزی کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔