سپورٹس ڈیپارٹمنٹ مظفرگڑھ کی طرف سے کبڈی میچ کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 نومبر2019ء) autom ویک فیسٹیول 2019 کے سلسلے میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ مظفرگڑھ کی طرف سے گزشتہ روز فیصل سٹیڈیم میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں مظفرگڑھ کے 2 کلبوں نے حصہ لیا شیر مظفرگڑھ کلب نے چیکو کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی انٹرنیشنل کبڈی پلیئر عمران چانڈیہ نے میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیئے مہمان خصوصی طارق محمود خانزادہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مظفرگڑھ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ٹی ایس او خلیل قمر نیشنل کوچ فضل حسین اور سیکریٹری کبڈی ایسوسی ایشن عبد الروف بھی موجود تھے۔