سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو مظفر گڑھ کھلی کچہری لگائیں گے

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 مارچ2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئر محمد نعیم اختر سامٹیہ جامع مسجدذیلدارمارکیٹ خیرپورسادات سٹی میں مورخہکل( ہفتہ) صبح10:30 بجے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔تمام صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ میپکو سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کریں۔اس موقع پرمیپکو سرکل مظفر گڑھ کے آفیسرز،ایکسین علی پور اورمیپکو ڈویڑن علی پور کے ایس ڈی اوز،آراوبھی موجود ہوں گے۔