مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 ستمبر2022ء) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر مظفرگڑھ وسیم اعجاز جکھڑ کی قیادت میں حادثات سے بچاؤ کے عوامی رابطہ مہم جاری ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس مظفرگڑھ ایجوکیشن یونٹ کے زیر اہتمام حادثات سے بچاؤ اور سموگ آگاہی سیمینار ورکشاپ کا انعقاد سردار کوڑے خان پبلک سکول میں کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ٹریفک وسیم اعجاز جھکڑ ثناءاللہ ایس ٹی وی، سید باقر نقوی (ٹی وی) انچارج ایجوکیشن پروگرام سجاد احمد( ٹی وی) ،نجف رسول (ٹی اے) نے طلبہ کو ٹریفک آگاہی دی۔
ایجوکیشن یونٹ نے سیمینار کے دوران طلبہ کو روڈ سیفٹی، زیبرا کراسنگ ،سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال اور فوائد سمیت ڈرائیونگ کے اصول اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی ۔
سیمینار کے اختتام پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے عملی طور پر روڈ کراسنگ کے حوالے سے تربیت دی اور بعد ازاں ان سے ٹریفک قوانین اور روڈ کراسنگ سے متعلق سوالات کئے جس پر طلبہ نے صحیح جوابات دیئے۔
روڈ سیفٹی کے حوالے سے بروشر، پمفلٹ تقسیم کئے ۔بعد ازاں سردار کوڑے خان سکول کے پرنسپل طاہر بشیر نائب پرنسپل غلام مرتضیٰ اور دیگر سکول کے اساتذہ نے سٹی ٹریفک پولیس مظفرگڑھ کے اقدامات کو سراہا اور ڈی ایس پی ٹریفک وسیم اعجاز صاحب اور ایجوکیشن یونٹ مظفرگڑھ کا شکریہ ادا کیا ۔وسیم اعجاز جھکڑ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس مظفرگڑھ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینے کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں سٹی ٹریفک پولیس مظفرگڑھ کے ساتھ تعاون کریں۔\378