مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 اگست2019ء) سنانواں کے علاقہ قصبہ گورمانی کے سکول میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا تقریب میں بچوں نے بھرپور شرکت کی تقاریر کرکے حاضریں کا لہو گرمایا ۔ مقررین نے بھارتی دہشت گردی کی مزمت کرتے ھوئے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی حالیہ دہسشگردی انتہائی افسوس ناک ہے اور کشمیریوں پر ظلم کی داستان نے پورے پاکستان کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔مختلف کلاسز کے بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر کی اور حاضرین کا لہو گرماتے رہے۔بچوں کا کہنا تھا کہ بزدل بھارت معصوم بچوں پر ظلم کررہا ہے جس کو حساب ایک دن دینا پڑے گا۔کشمیری بھائی اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھے پورا پاکستان اپ کے ساتھ ہے ڈائریکٹر پاکستان سکول کا کہنا تھا آج کے پروگرام کا مطلب بچوں کو آگاہ کرنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور حصہ رہے گا۔