Breaking News
Home / News / سسرالیوں کے ہاتھوں جلایا گیا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا‘ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

سسرالیوں کے ہاتھوں جلایا گیا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا‘ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

ملتان / مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 20 نومبر 2012ء) مظفرگڑھ میں پسند کی شادی پر مبینہ طور پر سسرالیوں کی جانب سے جلایا گیا نوجوان ملتان کے نشتر ہسپتال میں منگل کو دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر سلطان کے محمد ماجد نے تین ماہ قبل ثمینہ سے پسند کی شادی کی ۔جس پر لڑکی کے گھر والے شدید ناراض تھے۔ ثمینہ کے مطابق اس کے بھائیوں نے گھرمیں گھس کر ماجد پرپٹرول چھڑکا اورآگ لگا کر فرارہوگئے۔نوجوان کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مظفر گڑھ پولیس نے اپنے بہنوئی کو جلانے والے سالوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

Loading...