مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 دسمبر2018ء) سرکاری محکموں کی کارکردگی جانچنے ، اصلاح احوال کرنے اور موثر مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی طرف سے بھیس بدل کر پرائیویٹ گاڑی پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے ، عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں چھاپہ مارا اور موٹر سائیکل سٹینڈ کے ٹھیکیدار کو اوورچارجنگ کرنے پر پکڑ لیا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کو ایک شہری نے ویڈیو بھیج کر اطلاع دی تھی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں موٹر سائیکل سٹینڈ کاٹھیکیدار موٹر سائیکل کی فیس 10روپے کی بجائے 20روپے زبر دستی وصول کررہا ہے ، جبکہ رسید پر پارکنگ فیس 10روپے لکھی ہوئی ہے،آج ڈپٹی کمشنر نے موقع پر جا کر چیک کیا تو ٹھیکیدارکے مقرر کردہ اہلکار 10روپے کی بجائے 20روپے وصول کرتے ہوئے پائے گئے ، ڈپٹی کمشنر نے تھانہ سول لائنز مظفرگڑھ کے ایس ایچ او کو ٹھیکیدار او ر اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی ہے، ڈپٹی کمشنر احتشام انور نے کہا ہے کہ تما م سرکاری محکموں کے اہلکار اپنا قبلہ درست کرلیں ، ان اہلکاروں کے غیر قانونی کاموں کی جانچ کیلئے چھاپوں کو سلسلہ جاری رہے گا، اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔