Home / News / سردار کوڑے خان پبلک ہائر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے،ڈپٹی کمشنر

سردار کوڑے خان پبلک ہائر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ 3 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 فروری2020ء) مظفرگڑھ انجنیئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ سردار کوڑے خان پبلک ہائر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ ضلع کا اہم تعلیمی ادارہ ہے جو ضلع بھر کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے . انہوں نے کہا ہے کہ اس ادارے کی بہتری اور ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں سردار کوڑے خان پبلک ہائر سیکنڈری سکول کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین بھٹہ, پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ پروفیسر رانا مسعود اختر, پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج مظفرگڑھ پروفیسر ڈاکٹر سعیدہ , پرنسپل کوڑے خان پبلک سکول رانا طاہر, ممبر گورننگ باڈی ملک خیر محمد بدھ, اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب اوردیگر ممبران نے شرکت کی. اجلاس میں گورننگ باڈی نے سکول میں مختلف ترقیاتی کاموں کی منظوری دی.ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجنیئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ سردار کوڑے خان پبلک ہائر سیکنڈری سکول مظفرگڑھ کے اساتذہ اور طلبہ کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ نسل نو کو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے اور سکول کے معیار تعلیم کو مزید بہتر کیا جائے اور سکول کی آمدن میں اضافہ کیا جائی.اجلاس میں سکول کے حوالے سے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا. سکول میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے سولر سسٹم کی تنصیب کے معاملے کا جائزہ لیا گیا�

Loading...
%d bloggers like this: