ساجد نعیم قریشی نے پیپلز پارٹی کی طرف سے این اے 178 کا ٹکٹ واپس لینے کے بعد تحریک انصاف سے رابطہ کر لیا، خاندانی ذرائع

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔4اپریل۔ 2013ء) سابق وزیر مملکت انجینئر شاہد جمل قریشی کے بھائی میاں ساجد نعیم قریشی نے پیپلز پارٹی کی طرف سے این اے 178 کا ٹکٹ واپس لینے کے بعد اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے تحریک انصاف سے رابطہ کر لیا، آئندہ 2 سے 3 روز میں وہ اہم سیاسی اعلان کرینگے۔جمعرات کو یہاں خاندانی ذرائع کے مطابق وہ این اے 178 مظفر گڑھ پر تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلئے کوشاں ہیں جبکہ ان کو تحریک انصاف کے مرکزی رہنمانوابزازدہ منصور احمد خان کی حمایت بھی حاصل ہے۔