Home / News / Urdu News / سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 8اگست2021) وزیراعلیٰ پنجاب کا سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی کے قتل کا نوٹس، پولیس نے مشتاق دستی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مشتاق دستی کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مشتاق دستی کے قاتلوں کے فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور اِن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مشتاق دستی کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔ دوسری جانب پولیس نے مشتاق دستی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ زمین کے تنازع پر پنچائت کا فیصلہ مشتاق دستی کے حق میں آیا، جس وجہ سے مخالفین نے مشتاق دستی پر فائر نگ کر دی تھی۔واقع مظفرگڑھ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھرمل چوک کے قریب بہاری کالونی میں پیش آیا جہاں مقامی زمین کے تنازع پر پنچائت منعقد کی گئی تھی۔پنچائت کا فیصلہ ہونے کے بعد مخالفین نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مشتاق دستی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق دستی کو مخالف پارٹی کےحق میں فیصلہ دینے پر قتل کیا گیا، مشتاق دستی زمین کےتنازع کےفیصلےپرپنچایتی کے طور پر بیٹھے تھے۔

مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ ‏اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر پنجائیت کے دوران اور اس سے قبل بھی مخالفین آپس میں کسی وجہ سے ناراض تھے اور مخالفین کی جانب سے مشتاق دستی کو پہلے دھمکیاں بھی دی چکی تھیں، تاہم باوجود ان دھمکیوں کے انہوں نے اپنا معاملہ پنچائت میں اٹھایا اور پنچائیت کے فیصلے کو منظور کرنے کا بھی کہا تھا، لیکن مخالفین نے پنچائت کا فیصلہ آنے کے فوراً بعد ہی مشتاق دستی پر فائرنگ کر دی،جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

مشتاق دستی کے بھائی جمشید دستی کا اپنے بھائی کے قتل کے حوالے سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، تاہم انہیں اس واقعے کے حوالے سے اطلاع کر دی گئی ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: