Home / News / Urdu News / سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کے بھائی قاتلانہ ‏حملے میں جاں بحق، اہم انکشافات سامنے آ گئے

سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کے بھائی قاتلانہ ‏حملے میں جاں بحق، اہم انکشافات سامنے آ گئے

مظفر گڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ، 8اگست2021) زمین کے تنازع پر پنچائت کا فیصلہ مشتاق دستی کے حق میں آیا، جس وجہ سے مخالفین نے مشتاق دستی پر فائر نگ کر دی، سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کے بھائی کے قتل سے متعلق اہم انکشافاف سامنے آگئے ۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی قاتلانہ‏حملے میں ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھرمل چوک کے قریب بہاری کالونی میں پیش آیا جہاں مقامی زمین کے تنازع پر پنچائت منعقد کی گئی تھی۔پنچائت کا فیصلہ ہونے کے بعد مخالفین نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مشتاق دستی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق دستی کو مخالف پارٹی کےحق میں فیصلہ دینے پر قتل کیا گیا، مشتاق دستی زمین کےتنازع کےفیصلےپرپنچایتی کے طور پر بیٹھے تھے۔

مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ ‏اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر پنجائیت کے دوران اور اس سے قبل بھی مخالفین آپس میں کسی وجہ سے ناراض تھے اور مخالفین کی جانب سے مشتاق دستی کو پہلے دھمکیاں بھی دی چکی تھیں، تاہم باوجود ان دھمکیوں کے انہوں نے اپنا معاملہ پنچائت میں اٹھایا اور پنچائیت کے فیصلے کو منظور کرنے کا بھی کہا تھا، لیکن مخالفین نے پنچائت کا فیصلہ آنے کے فوراً بعد ہی مشتاق دستی پر فائرنگ کر دی،جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

مشتاق دستی کے بھائی جمشید دستی کا اپنے بھائی کے قتل کے حوالے سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، تاہم انہیں اس واقعے کے حوالے سے اطلاع کر دی گئی ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: