Home / News / زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، ایک شدید زخمی

زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق، ایک شدید زخمی

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 اپریل2021ء) زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک  موقع پر  جبکہ  ایک شدید  زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 زرائع کے مطابق مظفرگڑہ کے نواحی قصبہ کے علاقہ  نواب والا پمپ،نزد لوہار والا  میں ایک گھر کی چھت کا لنٹر ڈالا جا رہا تھا جس کی سپورٹ کے لیے لگایا گیا گاڈر ٹوٹنے سے چھت گر گئی اور اس کے نیچے 2 مزدور دب گئے ۔

ریسکیو ٹیم نے جائے پر پہنچ کر ملبے تلے دبے دونوں مزدوروں کو نکالا جن  میں سے 32 سالہ اللہ وسایا  فوت ہو چکا تھا اس کو وہاں پر موجود لواحقین کے حوالے کیا اور دوسرے مزدور 30 سالہ محمد زبیر  کو سر پر چوٹ آئی تھی جس کو  ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو  ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ۔

Loading...
%d bloggers like this: