ریسکیو1122نے ماہ مارچ میں 1593ایمرجنسی کالز پر 1739افراد کوطبی امداد فراہم کی، ڈاکٹر ارشاد الحق

مظفر گڑھ۔5 اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ریسکیو 1122مظفرگڑھ کی ہیلپ لائن 1122 پر35 ہزارنسے زائد کالز موصول ہوئی۔نجن میں 1593 حقیقی ایمرجنسی کالز کو 7 منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم سے بر وقت رسپانس کرتے ہوئے 1739 ایمرجنسی سے متاثرہ افراد کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔اس کے علاؤہ 225 مریضوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید ایمرجنسی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ کے مہینے میں 451 روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی کال موصول ہونے پر 622 ایکسیڈنٹ سے زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا جن میں 465 مرد اور 157 خواتین شامل ہیں روڈ ایکسیڈنٹ میں سب سے زیادہ موٹر سائیکل کے 330 حادثات دوسرے نمبر پر 107 موٹر سائیکل رکشہ کے حادثات رونما ہوئے۔اسی طرح 934 میڈیکل ایمرجنسی کے 925 مریضوں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں 464 مرد اور 461 خواتین شامل ہیں،18 آگ لگنے کی ایمرجنسی میں بروقت رسپانس اور آگ پر قابو پاتے ہوئے تقریباً 31.95 ملین تک کے سرمائے کو محفوظ کیا گیا۔ 44 کرائم ایمرجنسی جن میں لڑائی جھگڑا، اور خود کشی کی ایمرجنسی بھی شامل ہیں، اور 142 متفرق ایمرجنسی جن میں زچگی، اونچائی سے گرنا، کرنٹ لگنے، کسی بھی جانور کے کاٹنے اور کام کے دوران آنے والی چوٹ وغیرہ کی ایمرجنسی شامل ہیں۔مریض ٹرانسفر سروس کے حوالہ سے بات کرتے ہوے انہوں نے بتایا کہ ماہ فروری 2018نمیں ہسپتال سے ہسپتال مریضوں کی منتقلی کے لیے ریسکیو1122 کی ایمبولینسز اور عملہ 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی بخوبی سر انجام دیتا رہا ہے۔ مارچ کے مہینے میں 1228 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔