Home / News / ریسکیو 1122 کی جانب سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد

ریسکیو 1122 کی جانب سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 اگست2019ء) وزیراعظم پاکستان اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 112 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر آج کشمیری عوام کی تحریک آزادی حق میں اور کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے کی۔ریلی میں دیگر ضلعی محکموں کے افسران ، ملازمین، سکول کے طلبہ اور غیر سرکاری تنظیموں کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجیتی کے لیے کشمیری جھنڈے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے۔

Loading...