ریجن کے تمام ریسکیورز اور ادارے کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے، ریجنل آفیسر ڈاکٹر رضوان نصیر

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 جولائی2020ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ میں 10 سالہ بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی اور خدمات کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے سکیل 18 سے سکیل 19 میں بطور ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈیرہ غازی خان تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ریجنل آفیسر تعینات ہونے کے بعد ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے مظفرگڑھ ریسکیو 1122 آفس کا پہلا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریسکیو سیفٹی آفیسر ارشد حسین کی قیادت میں تمام ایڈمن اور آپریشنل سٹاف نے پرتپاک استقبال کیا۔اس پر مسرت موقع پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے تمام سٹاف کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا بے انتہا شکر ہے کہ مظفرگڑھ کو یہ اعزاز ملا کہ ریجنل آفیسر کا انتخاب یہاں سے ہوا۔ریجن کے تمام ریسکیورز اور ادارے کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔