مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 نومبر2021ء) سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ ڈاکٹر فیاض گوپانگ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پولیو خسرہ اور روبیلا جیسی موذی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسینیشن کیلئے 1163 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر ویکسین کریں گی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو،خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن مہم کا آغاز 12 نومبر سے ہو چکا ہے جو 27 نومبر تک جاری رہے گی،ویکسینیش کےلئے 1163 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر روزانہ ڈیڑھ لاکھ بچوں کو ویکسینیشن کریں گی اور ضلع کے 18 لاکھ 7 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف پورا کریں گی۔
انہوں نے عوام سے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا تعاون مستقبل کے معماروں کو موذی امراض اور معزوری سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔