مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 دسمبر2019ء) زراعت آفیسر رنگپور محمّد طلحہ شیخ نے کہا ہے کہ زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت رنگپور مرکز کی ہر یونین کونسل میں گندم کا ایک نمائشی پلاٹ لگایا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے پروگرام زرعی ایمرجنسی کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی نکلنے والے گندم کے نمائشی پلاٹ کے کاشتکار کو گیارہ ہزار پانچ سو روپے کھاد اور بیج کی مد میں دئیے جائیں گے۔یہ بات انہو ں نے کاشتکاروں سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کاشت کاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بوقت کاشت پوٹاش والی کھاد ضرور ڈالیں نیز گندم بذریعہ ڈرل کاشت کریں کیوں کہ اس سے بیج کا اگاو یکساں اور بہترین ہوتا ہے اور اوسط پیداوار اچھی آتی ہے۔