Home / News / رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جون2017ء)رمضان بازاروں کے ذریعے حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ ریلیف عوام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، رمضان بازاروں میں تازہ ،معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے مظفرگڑھ رمضان بازار کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹرسیف اللہ بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازارمیں لگائے گئے مختلف سٹالوں پر موجود اشیاء خوردونوش، پھل ، سبزی ، گوشت کے معیار اور تازگی اور قیمتوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا رمضان بازاروں سے خریداری کرنا رمضان بازار کی کامیابی کی دلیل ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع کے 8رمضان بازاروں میں تازہ اور معیاری اشیاء بازار سے سستے داموں دسیتاب ہیں ، اس موقع پر انہوں نے آٹے اور چینی کے سٹالوں کا بھی معائنہ کیااور آٹے کے تھیلے کے وزن اور معیار کی بھی پڑتال کی، انہوں نے دکانداروں اور رمضان بازار کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بازار میں صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے ، صارفین سے عزت سے پیش آیا جائے اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں ۔

Loading...
%d bloggers like this: