مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 دسمبر2022ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کے زیر اہتمام 5 دسمبر بین الاقوامی رضاکاروں کا عالمی دن منانے کے حوالے سے پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیاجس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں صاحب نے کی۔ سیمینار اور واک میں ریسکیو آفیسرز و ریسکیورز اور کثیر تعداد میں طلباء و طالبات شریک ہوئے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ رضا کاروں کا عالمی دن منانے کا مقصد تربیت یافتہ رضا کاروں کو قدرتی آفات و سانحات میں مصیبت زدہ افراد کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے اور معاشرے کے نوجوانوں کو اس کار خیر میں حصہ لینے کے لئے ریسکیو رضا کار بننے کی ترغیب دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بڑے حادثات، سانحات اور قدرتی آفات میں ریسکیو رضا کار کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہوئےاپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔
سیمینار کے اختتام پر کامیاب ٹریننگ مکمل کرنے والی طالبات کو سرٹیفیکیٹ دے گا۔تمام طلباء و طالبات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریسکیو رضاکار کی تربیت حاصل کرکے محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے