رحیم یار خان میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس کل ہوگا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 24 اگست2019ء) پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ کے اعلامیہ کے مطابق 25 اگست بروز اتوار جمالدین والی ضلع رحیم یار خان میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا جس کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کریں گے۔
اجلاس میں سنٹرل کونسل، فیڈرل کونسل, پنجاب کونسل کے ممبران, منتخب ایم این ایز, ایم پی ایز ,ڈویڑنل صدر ,ڈویڑنل جنرل سیکرٹریز ,ڈویڑنل انفارمیشن سیکٹریز ,ضلعی صدور ضلعی جنرل سیکرٹریز ضلعی انفارمیشن سیکٹریز اور جنوبی پنجاب کی صوبائی تنظیمی عہدیداران شرکت کریں گے۔