Breaking News
Home / News / راولپنڈی اور مظفر گڑھ میں بچوں سے زیادتی کے علیحدہ واقعات میں ملوث دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی اور مظفر گڑھ میں بچوں سے زیادتی کے علیحدہ واقعات میں ملوث دو ملزمان گرفتار

مظفر گڑھ/راولپنڈی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2018ء)پنجاب کے دو شہروں راولپنڈی اور مظفرگڑھ میں بچوں سے زیادتی کے علیحدہ واقعات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بینک کالونی میں کم سن بچے کو اغواء اور اس کے ساتھ بدفعلی میں ملوث مرکزی ملزم چوہدری ارباب کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر چکری روڈ میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا۔ دو ملزمان ارباب اور راجہ عادل کیخلاف 18 جنوری کو واقعے کا مقدمہ درج ہوا تھا اور ملزم چوہدری ارباب کی عدم گرفتاری پر کئی روز سے احتجاج ہورہا تھا۔دوسری جانب مظفرگڑھ کے علاقے میں ایک معصوم بچی سے زیادتی کرنیوالے مفرور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد نے بتایا کہ ملزم عرفان نے 7 سالہ معصوم بچی شاہینہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور کئی روز سے روپوش تھا۔عرفان کے خلاف تھانہ جتوئی میں معصوم بچی کے والد محمد یامین کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 632 درج کیا گیا جس کے بعد ایس ایچ او انسپکٹر رمضان شاہد کی سربراہی میں جتوئی پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا۔ ڈی پی او اویس احمد نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو جدید سائنسی طریقے سے گرفتار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قصور میں زیادتی کے بعد ہونے والی کم سن زینب کے قاتل عمران علی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔
Loading...
%d bloggers like this: