Home / News / راستے کے تنازع پر 3 افراد نے 65 سالہ بزرگ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

راستے کے تنازع پر 3 افراد نے 65 سالہ بزرگ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 17 اپریل2021ء) راستے کے تنازع پر 3 افراد نے 65 سالہ بزرگ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا ملزمان کی جانب سے کیے جانے والے تشدد کے دوران 6 سالہ پوتی اپنے دادا کو بچانے کی کوشش کرتی رہی مگر بااثر افراد کو پھر بھی بزرگ پر رحم نہ آیا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے وارڈ نمبر 14 میں راستے کے تنازع پر 3 افراد نے 65 سالہ بزرگ غلام عباس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بزرگ کی 6 سالہ پوتی دادا کو ملزمان کے تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی لیکن سنگدل ملزمان کو پھر بھی رحم نہ آیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم لیاقت کو گرفتار کرلیا ہے اور باقی 2 ملزمان کی گرفتاری کےلئے کوشش کر رہی ہے جبکہ متاثرہ شخص غلام عباس نے الزام لگایا ہے کہ دونوں ملزمان بااثر ہیں اس لئے پولیس ان کو گرفتار نہیں کر رہی۔

Loading...
%d bloggers like this: